چنیوٹ:کرسمس تقریب، مسیحی برادری میں گفٹ تقسیم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں کرسمس کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور مستحق افراد میں گفٹس تقسیم کیے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کرسمس کی خوشیوں میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرسمس کے موقع پر شہریوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور ضلع بھر میں کرسمس بازاروں کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں بنیادی اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم قیمت پر دستیاب تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے گرجا گھروں پر خوبصورت لائٹنگ کرسمس تقریبات کا حصہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا قومی ذمہ داری ہے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کرسمس کی مبارکباد دی اور بتایا کہ اس موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔