جھنگ ٹوبہ روڈ پر کوڈ رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

جھنگ ٹوبہ روڈ پر کوڈ رکشہ  الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ ٹوبہ روڈ پر کوڈ رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق۔جھنگ ٹوبہ روڈاڈاحسن شاہ کے قریب تیز رفتار کی وجہ سیلوڈر رکشہ بے قابو ہو کر الٹ گیا ۔

رکشہ الٹنے سے رکشہ کا ڈرائیور 40سالہ شہزاد زمان زخمیوں کی تاب نالاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کے سر پر چوٹ لگنے سے موت واقع ہوئی۔ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔رکشہ ڈرائیور حسن شاہ ٹوبہ روڈ کا رہائشی تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں