شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے امتحانات اختتام پذیر
چناب نگر(نامہ نگار)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے 10 جنوری سے شروع امتحانات گزشتہ روز ملک بھر میں مکمل ہوگئے۔۔۔
دیگر شہروں کی طرح وفاق المدارس العربیہ ضلع چنیوٹ کے مسؤل مولانا قاری عبدالحمید حامد نے بھی امتحانات کیلئے شہر کے طلباء کیلئے 3سنٹرزاور طالبات کیلئے 1سنٹرقائم کیاجن میں مجموعی طور پر 408طلباء اور190طالبات نے امتحانات دیئے ، تمام سنٹرز میں شعبہ تحفیظ القرآن الکریم کے امتحانات نہایت نظم و ضبط اور صاف شفاف ماحول میں منعقد ہوئے اور امتحانی عملہ نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی دیانت داری سے سر انجام دیں۔