اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کا ریلوے پھاٹک اور گردونواح کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ کا ریلوے پھاٹک اور گردونواح کا دورہ

قبرستانوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنائے جائے :اقرا ناصر

کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ ریلوے پھاٹک اور اس کے گردونواح کا دورہ کیا، دورے کے دوران صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور موقع پر موجود ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین کو فوری طور پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے اور علاقے کو مکمل طور پر صاف ستھرا بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات ، نکاسی آب اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ قبرستانوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنائے جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں