کوٹ مومن ٹریفک حادثہ پر پورا شہر سوگوار :قائدین اہلحدیث

 کوٹ مومن ٹریفک حادثہ پر پورا شہر سوگوار :قائدین اہلحدیث

متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی، دکھ میں برابر کے شریک ہیں:علامہ عبدالرشید و دیگر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کوٹ مومن سرگودھا کے قریب المناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد کے جاں بحق ہونے پر ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی، ضلعی ناظم قاری محمد ارشد، چودھری حبیب اللہ عطار، خالد محمود اعظم آبادی، مولانا عبد الشکور کاظم، قاری بشیر احمد عزیزی، حبیب الرحمٰن بٹ، مولانا محمد اسماعیل سلفی ، حافظ عبد الرحمن عابد، قاری محمد اکرم عاصم، شیخ محمد قاسم، حافظ ولید خالد، محمد ہارون ہاشم و دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔اہلحدیث قیادت نے کہا کہ اس اندوہناک سانحہ پر پورا شہر سوگوار ہے ، دکھ کی اس گھڑی میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف متاثرہ خاندان کیلئے انتہائی دردناک اور المناک ہے بلکہ اہل علاقہ کیلئے بھی بہت بڑا صدمہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں