ٹوبہ:نجی کالج میں طلباء کیلئے جامع سول ڈیفنس تربیتی ورکشاپ
طلباء کو آگ لگنے پر فوری ردِعمل اور حفاظتی اقدامات کی عملی مشق کروائی گئی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس کے تربیتی پروگرام کے سلسلے میں نجی کالج میں طلباء کے لیے جامع سول ڈیفنس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جو سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، ورکشاپ کا مقصد طلباء کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت فراہم کرنا اور انہیں سول ڈیفنس کے رضاکارانہ نظام کا فعال حصہ بنانا تھا،ورکشاپ کے دوران طلباء کو پنجاب سول ڈیفنس ریسکیو کمیونٹی میں بطور والنٹیٔر رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا، سول ڈیفنس کے ماہر انسٹرکٹرز نے طلباء کو بنیادی لائف سپورٹ کی عملی تربیت فراہم کی، جس میں سی پی آر، ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی کی صورت میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کے بنیادی اصول سکھائے گئے ،اس کے علاوہ فائر فائٹنگ کی تربیت بھی دی گئی جس میں فائر ایکسٹینگشر کے درست استعمال، آگ لگنے کی صورت میں فوری ردِعمل اور حفاظتی اقدامات پر عملی مشق کروائی گئی۔