ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا تحصیل لالیاں کے مختلف مراکز صحت کا دورہ
مریم نواز کلینکس میں مختلف امور کی بہتری بارے متعلقہ انچارج کو ہدایات جاری
لالیاں (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کا تحصیل لالیاں کے مختلف مراکز صحت کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں، مریم نواز کلینک باہیوال اور مریم نواز کلینک کانڈیوال گئیں اور عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز کلینکس میں مختلف امور کی بہتری بارے متعلقہ انچارج کو ہدایات جاری کیں اور تمام تر مشینری اور سٹاف کو متحرک رکھنے کی تاکید کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں میں کیو مینجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے آوٹ ڈور میں مزید بہتری بارے ایم ایس کو ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈ کا بھی وزٹ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ویٹنگ ایریا میں عوام الناس کے بیٹھنے کے لیے مزید بینچز رکھوانے ، وائٹ واش کروانے ، بیڈز کی چادریں تبدیل کروانے اور تمام وارڈز کے بیڈز پر صاف ستھرے تکیے رکھوانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے سی او ہیلتھ کو تمام مراکز صحت کے گاہے بگاہے وزٹ کر کے مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ سائیڈ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی درستگی بارے بھی ہدایات جاری کیں۔