15 روز میں 128 ایل پی جی ریفلنگ شاپس سیل

15 روز میں 128 ایل پی جی ریفلنگ شاپس سیل

محکمہ سول ڈیفنس کی کارروائیاں ،50مالکان کاسامان ضبط،4 پرمقدمات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں نے ایل پی جی ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے مالکان کیخلاف15 روز میں بھرپور کارروائیاں کرکے 128دکانیں سیل کروادیں۔ٹیموں نے 50مالکان کا ریفلنگ سامان ضبط،4 کیخلاف مقدمات درج کرائے ۔ پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور رضاکاروں نے یکم تا 15 جنوری تک ایل پی جی کی ریفلنگ کرنے والے مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی اور4 مالکان نعمان ظہورکیخلاف تھانہ ریل بازار،شاہد کیخلاف تھانہ پیپلز کالونی،باسط اور عمر جٹ کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں سیل ٹیمپرنگ کرنے کے جرم میں مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔یہ مالکان رہائشی علاقوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کر رہے تھے ۔ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کیخلافکارروائی کا مقصد عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ، کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں