قرآن سیکھنے او ر سکھانے والے بہترین لوگ:مولانا زاہد محمود قاسمی
چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) مرکزی جامع مسجد گول میں نماز فجر کے بعد 6 ویں تکمیل درس قرآن کی تقریب ہوئی۔۔۔
چیئرمین مرکزی علما کونسل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے آخری دو سورتوں معوذتین کا درس دیا اورخطاب کرتے کہا قرآن حکیم خیر کا سرچشمہ ہے اور نبی پاکؐ کا عظیم معجزہ ہے ۔ وہ بہترین لوگ ہیں جو قرآن مجید سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں۔ تقریب کی صدارت پیرجی خالد محمود قاسمی نے کی۔ تقریب میں مولانا منظور،مولانا سلیم نواز، مولانا ربنواز، مولانا عمر فاروق، قاری سعید مدنی، ناظم حفیظ الرحمن،ارشد قاسمی،قاری مشتاق،مولانا یوسف قاسمی، قاری حیات، مولانا ثاقب عزیز،صاحبزادہ حسین احمد قاسمی ودیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر اُمت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور پاکستان میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔