درجن بھر واراتیں، لاکھوں روپے ،زیورات ،سامان لوٹ لیا

 درجن بھر واراتیں، لاکھوں روپے ،زیورات ،سامان لوٹ لیا

حسن کے گھر کے تالے توڑ کر ملزم رات کی تاریکی نقدی، زیورات لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف مقامات پر درجن کے قریب واراتوں میں لاکھوں روپے ،زیورات اورقیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں حسن کے گھر کے تالے توڑ کر ملزم رات کی تاریکی میں الماریوں سے نقدی، زیورات، موبائل فونز، کپڑے ، برتن اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں ابرار نامی شہری موبائل پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا ۔تھانہ غلام آباد کے علاقے محلہ رحمان آباد میں طاہر کی فیکٹری کے تالے توڑ کر ملزم بھاری مالیت کی موٹریں، بجلی کی تاریں، مشینری اور دیگر لاکھوں کا سامان لے گئے۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں عائشہ نامی خاتون خریداری میں مصروف تھی کہ ملزموں نے اسکے پرس میں سے نقدی، موبائل ودیگر سامان چوری کرلیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے رحمت آباد کے رہائشی نعیم کی گھر کے باہرکھڑی موٹر سائیکل چورلے گئے ۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں رات کی تاریکی میں ملزموں نے لاکھوں کا بجلی کا ٹرانسفارمر اور تاریں چوری کرلیں، اسی علاقے میں صدیق کی حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری کرلئے گئے۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں فیض کے گھر کے باہر نصب کیا گیا بجلی کا میٹر اورتھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں یاسین کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری ہوگئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں