ڈی ایس پی دفتر کے سامنے فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا
وکلا نے ڈی ایس پی کوحقائق سے آگاہ کیا،دوافرادکو عبوری ضمانت پر گھر بھیج دیاگیا
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا ) دفتر ڈی ایس پی سرکل احمدپورسیال کے سامنے تین افراد اور پولیس اہلکاروں کے مابین فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ۔ایڈووکیٹ علی مہدی خان سیال نے بتایا کہ عظیم ، ہیبت ، شاہد سمیت میرے تین کلائنٹ عبوری ضمانت منظور ہونے پر عدالت سے باہر نکلے تو ڈی ایس پی دفتر کے سامنے پولیس اہلکاروں نے روکتے ہوئے ان پر فائر کھول دیئے جس پر دفاع میں فائر کیا گیا اس دوران احاطہ کچہری میں موجود کار کو بھی فائر لگا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔اس ایشو پر بار کے وکلا ڈی ایس پی احمدپورسیال ارشد علوی کے دفتر پیش ہوئے اور حقائق سے آگاہ کیا تو ڈی ایس پی نے وکلا برادری کو میرٹ پر کاروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ضروری جانچ پڑتال کے بعد لائسنسی پسٹل اور موٹر سائیکل واپس کر کے ہیبت اور شاہد نامی شہریوں کو عبوری ضمانت پر گھر بھیج دیا۔