روحانیت کا راستہ ہر لمحہ ذکرِ الٰہی سے جڑا ہوتاہے :ڈاکٹر مقصود توحیدی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )روحانی سلسلہ توحیدیہ کے شیخ ڈاکٹر مقصود توحیدی نے محفلِ ذکر سے خطاب کرتے کہا ہے کہ روحانیت کا راستہ ہر لمحہ ذکرِ الٰہی سے جڑا ہوتاہے۔۔۔
انسان اٹھتے بیٹھتے، کھاتے پیتے اﷲ کو یاد رکھے تو دل نورِ الٰہی سے منور ہو جاتا ہے ۔دنیا کے تمام رشتے عارضی ہیں، اصل اور دائمی تعلق صرف اﷲ سے ہے ،انہوں نے زور دیا کہ سونے سے قبل اپنااحتساب کیا جائے ، دلوں کو کینہ و نفرت سے پاک کر کے اﷲ کی رضا کے لیے معاف کیا جائے ، اﷲ کی محبت مل جائے تو زندگی سنور جاتی ہے ۔آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔