بلال چودھری سے سماجی شخصیت کی سکول ، ڈسپنسری بارے ملاقات

بلال چودھری سے سماجی شخصیت کی  سکول ، ڈسپنسری بارے ملاقات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ایم این اے بلال چودھری سے سماجی شخصیت ملک فہیم کی ملاقات، 58 چک میں سکول اور ڈسپنسری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلال چودھری نے یقینی دہانی کروائی کہ ان شااﷲ علاقہ کے مسائل حل کیلئے جلد کام شروع ہو جائے گا۔ ہم سیاست میں عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔ علاقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ آپ لوگ مسائل کی نشاندہی کریں ہم علاقہ کی پسماندگی کو دور کرکے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں