دارالعلوم عربیہ اسلامیہ جامعہ محمدی شریف میں عشائیہ
ادارے کی تمام سوسائٹیز نے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، حافظ قمر الحق سیالوی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دارالعلوم عربیہ اسلامیہ جامعہ محمدی شریف میں چنیوٹ آرٹس اینڈ کلچر اور شعبہ ثقافت اسلامی کے زیرِ اہتمام سالانہ عشائیہ دیاگیا۔ تقریب دارالحدیث آڈیٹوریم میں سجادہ نشین و صدر جامعہ حافظ قمر الحق ضیائی سیالوی کی زیر صدارت ہوئی۔ علما، سماجی شخصیات، اساتذہ م، سوسائٹیز کے صدور اور ممبران نے شرکت کی۔ عربی سوسائٹی کے صدر ضیا الحسن نے عربی میں کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ پطرس بخاری انگلش سوسائٹی کے صدر حماد رضا نے انگریزی میں سال بھر کی کارکردگی کا اظہار کیا۔
ادارے کی سوسائٹیز کے ڈائریکٹر زین الحق نے سالانہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور اطمینان کا اظہار کیا اور غالب کے نام پر نئی سوسائٹی بنانے کا اعلان کیا۔ حافظ قمر الحق ضیائی سیالوی نے کہا سالانہ عشائیہ کا بنیادی مقصد صرف اجتماع نہیں بلکہ آپ سب کی سال بھر کی محنت، قربانی اور اخلاص کا اعتراف ہے ۔ ادارے کی تمام سوسائٹیز نے قابلِ قدر خدمات انجام دیں جس پر تمام سوسائٹیز کے صدور اور ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔اقبال مجلس ادب سوسائٹی کو گزشتہ سال کی بہترین کارکردگی پر اول پوزیشن کا حقدار ٹھہرایاگیا۔