معمولی رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)معمولی رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ چک 66 ج ب دھاندرہ بلو موڑ روڈ کے قریب چند روز قبل ملزم ذیشان افضل سکنہ 36 ج ب اور جھاری سکنہ 65 ج ب نے گھر جاتے زوہیب بابر سکنہ 65 ج ب کو معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے شدید مضروب کردیا تھا جوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا تھا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔روزنامہ دنیا سے گفتگو میں ایس ایچ او ثاقب ریاض مہیس کا کہنا تھا کہ ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ،قرار واقعی سزا دلوا کر متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔