تحصیل سپورٹس انتظامیہ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ

تحصیل سپورٹس انتظامیہ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ

قلندر بادشاہ گڑھ موڑ کی ٹیم فائنل جیت گئی، کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم

شور کوٹ(نمائندہ دنیا)تحصیل سپورٹس انتظامیہ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا فالکن ایڈیشن نمبر 6 سالانہ لیدر بال ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین میچز کا انعقاد ہوا شاہین شورکوٹ کینٹ،بٹ کلب کینٹ،پیر محل الیون،ابوذر شاہین حسو بلیل کی ٹیموں نے حصہ لیا فالکن شورکوٹ،بھنگو لائنز شورکوٹ،سیال الیون شورکوٹ،قلندر بادشاہ گڑھ موڑ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا اس موقع پر سپورٹس انچارج میڈم ساجدہ،ایونٹ منیجر رانا خرم, ضیاء، نعمان، پرویز،ڈاکٹر اویس کے علاوہ کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ایونٹ منیجر رانا خرم کا کہنا تھا کہ قلندر بادشاہ گڑھ موڑ کی ٹیم فائنل میچ جیتی،جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں