ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر17 و 19 مقابلے

ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر17 و 19 مقابلے

فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ سے 45پہلوان شریک ہوئے ، ڈویژن ٹیم کا انتخاب ہوگا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق فیصل آبادڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پرہیں۔ پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر17 اور انڈر19کے ریسلنگ مقابلے ہوئے جس میں ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 45 پہلوانوں نے شرکت کی۔مقابلوں کے بعدنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔

کمشنر فیصل آبادڈویژن راجہ جہانگیر انورنے کلیم شہید انڈور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیااور ریسلنگ کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کا کھیل دیکھا۔سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)سابق ایم این اے اکرم انصاری،ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر فرید،سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ وڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن عاطف نومی ملک،تحصیل سپورٹس آفیسرز اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کھیلوں کی ترویج ترقی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے ۔کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اورکمپلیکس کی دیکھ بھال اور کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھانے کی تاکید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں