الائیڈ سکولز ہیڈ آفس کے زیر اہتمام پرنسپل کانفرنس کا انعقاد

الائیڈ سکولز ہیڈ آفس کے زیر اہتمام پرنسپل کانفرنس کا انعقاد

روایتی طریقہ تعلیم کیساتھ ساتھ جدید تدریسی حکمت عملیوں کو اپنانا ضروری ،مقررین الائیڈ سکولزتعلیمی میدان میں جدت کے سفر میں نمایاں کردار ادا کر رہے ،لیاقت کھرل

سندھیلیانوالی (سٹی رپورٹر)الائیڈ سکولز سندھیلیانوالیکی ہیڈ آفس کے زیر اہتمام پرنسپل کانفرنس 2026 میں شرکت جسکا انعقاد سرینا ہوٹل فیصل آباد میں کیا گیا۔فیصل آباد ڈویژن کے الائیڈ سکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔سندھیلیانوالی کیمپس کی نمائندگی ڈائریکٹر الائیڈ سکولز حاجی لیاقت کھرل نے کی جنہوں نے اس اہم اجلاس میں ادارے کی کارکردگی، اہداف اور تعلیمی اقدامات پر اظہارِ خیال کیا۔کانفرنس میں الائیڈ سکولز کے سینئر افسروں، تعلیمی ماہرین اور ریجنل پرنسپلز نے شرکت کی۔

تقریب کاآغازتعلیمی وژن، مستقبل کے اہداف اور طلبہ کی کامیابی کیلئے قومی سطح پر سکول نیٹ ورک کے کردار پر روشنی ڈالنے سے ہوا۔مرکزی گفتگو کا محور 21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔مقررین نے کہا کہ تیز رفتار بدلتی دنیا میں روایتی طریقہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تدریسی حکمت عملیوں کو اپنانا انتہائی ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں تدریس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اسمارٹ لیبز اور ای لرننگ پلیٹ فارمز کا استعمال بچوں میں کنسپٹ بیس لرننگ، تنقیدی سوچ اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کا فروغ اساتذہ کی مسلسل پروفیشنل ٹریننگ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو یکجا کرنے والا جدید تعلیمی ماڈل سٹوڈنٹس کی شخصیت سازی، کردار سازی اور اخلاقی تربیت پرزور دیاگیا۔

حاجی لیاقت کھرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ الائیڈ سکولز کا بنیادی مقصد بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان دنیا بھر کے مقابل کھڑے ہو سکیں۔ تعلیمی میدان میں جدت اور تحقیق ہی آنے والے دور کی اصل کامیابی ہے اور الائیڈ سکولز اس سفر میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکا نے معیارِ تعلیم بہتر بنانے ، نتائج کو مزید بہتر کرنے اور پاکستان کے ہر بچے تک معیاری تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں