ہاکی سٹیڈیم میں جیتو فیصل آباد کے میگا ایونٹ کا انعقاد
شرکاکو 3 سکوٹیز،دو تولہ سونا ،عمرہ ٹکٹ و دیگربیشمار انعامات دیئے گئے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق میرا سوہنا فیصل آباد تقریبات کے سلسلے میں جیتو فیصل آباد میگا ایونٹ ہاکی سٹیڈیم سوساں روڈ میں ہوا جس میں شہر سے فیملیز کا سمندر امڈ آیا جن کیلئے داخلہ فری تھا۔ایونٹ میں تین الیکٹرک سکوٹیز،دو تولہ سونا سمیت ایک عمرہ ٹکٹ اور بیشمار انعامات دیئے گئے ۔کمشنر فیصل آبادڈویژن راجہ جہانگیر انورمہمان خصوصی تھے۔
سی ای او ستارہ گروپ میاں ادریس،سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل سمیت دیگر مہمان بھی موجود تھے ۔شہریوں کی بڑی تعداد رنگارنگ ایونٹ سے محظوظ ہوئی اور ڈانس،میوزک سمیت دیگر ایونٹس میں شرکت کرکے ڈھیروں انعامات جیتے ۔کمشنر نے کوپن کی قرعہ اندازی کرکے انعامات تقسیم کئے ۔کمشنر نے فیصل آبادیوں کا شکریہ اداکیا اورڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کیلئے آنے والے ایام میں مزید ایونٹس کے انعقاد کی نوید سنائی۔کمشنر نے منتظمین اور سپانسر کا بھی شکریہ اداکیا۔شہریوں نے جیتو فیصل آباد کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔