فیصل آباد ڈویثرن میں 25 کروڑ سے 100 جدید فش فارم بنانے کیلئے منصوبہ سازی شروع

فیصل آباد ڈویثرن میں 25 کروڑ سے 100 جدید فش فارم بنانے کیلئے منصوبہ سازی شروع

کمشنر نے آئندہ مالی سال سمندری،چک جھمرہ ،ڈجکوٹ کے علاقوں میں فش فارم بنانے کیلئے محکمہ فشریز کو سکیم تیار کرنیکی تاکیدکردی، ماڈل کیٹل ٹاؤن پائلٹ پراجیکٹ پر بھی بریفنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ فش فارمنگ کے فروغ کیلئے متحرک ہوگئی۔ آئندہ مالی سال میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت25 کروڑ روپے کی لاگت سے 100جدید فش فارم بنانے کیلئے منصوبہ سازی شروع کردی گئی۔فش فارم سمندری،چک جھمرہ اور ڈجکوٹ کے علاقوں میں قائم ہونگے ۔کمشنر فیصل آباد ڈویژنراجہ جہانگیر انور نے اجلاس کے دوران محکمہ فشریز کو سکیم تیار کرکے کمشنر آفس بھجوانے کی تاکید کردی۔

دریں اثنا کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ضلع فیصل آباد میں ماڈل کیٹل ٹاؤن پائلٹ پراجیکٹ کے قیام سے متعلق بھی بریفنگ لی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر خان نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں،عملدرآمد کی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ماڈل کیٹل ٹاؤن میں 6 ہزار کے قریب مویشی رکھنے کیلئے شیڈز اور مویشیوں کے مالکان کو بھی سہولت دستیاب ہوگی۔سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ کوآئندہ اے ڈی پی میں شامل کرایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں