فیصل آباد :ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد :ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت واسا کی جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پیکیج کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت جڑانوالہ، تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ سمیت مختلف علاقوں میں جاری سکیموں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سیوریج سسٹم اور ڈسپوزل سٹیشن کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں