کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب منیب الرحمن نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔