ہاسٹل میں مقیم یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہاسٹل میں مقیم یونیورسٹی طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے یونیورسٹی طالبہ(ف )نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نجف نے اس کا ٹھیک کروانے کے لئے دیا گیا موبائل دینے کے بہانے اسے اپنے کوارٹر میں بلایا۔ جہاں اسے زبردستی قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم کی جانب سے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔