ٹو بہ :ڈپٹی کمشنر کا پارکوں کا دورہ ، روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے بلال پارک گراؤنڈ اور اکبری مسجد پارک کا دورہ کیا اور موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی، سبزہ زار کی بہتری، شجرکاری، بچوں کے جھولے ، واکنگ ٹریکس اور پارکوں میں روشنی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اور دیرپا سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔