چنیوٹ:پولیس لائن میں جنرل پریڈ ،ڈی پی او نے معائنہ کیا

چنیوٹ:پولیس لائن میں جنرل پریڈ ،ڈی پی او نے معائنہ کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع بھر سے سینئر پولیس افسران، جوان، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے پریڈ میں حصہ لیا۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔ ڈی پی او نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ٹرن آؤٹ کو بہتر بنائیں اور فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ فورس میں نظم و ضبط اور فزیکل فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں