جھنگ:ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر افسران کی کارکردگی کا جائزہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ اجلاس کیا، جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر امتیاز محسن نے پلس پراجیکٹ کے تحت ریونیو افسران کی کارکردگی، ای بز پورٹل اور انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے ۔اجلاس میں بیوٹیفیکیشن پلان، تزئین و آرائش، ستھر اپنجاب، واسا جھنگ اور صفائی آپریشنز (ڈیسیلٹنگ) کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسروں کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو بہترین سروسز فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہ کی جائے ۔