تربیت یافتہ افرادی قوت مؤثر گورننس کی ضامن :ڈاکٹر ذوالفقار

تربیت یافتہ افرادی قوت مؤثر گورننس کی ضامن :ڈاکٹر ذوالفقار

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)ایک باصلاحیت، تربیت یافتہ اور جدید علوم سے آراستہ انتظامی افرادی قوت نظم و نسق، شفاف فیصلہ سازی اور مؤثر خدمات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے پانچ روزہ قومی آؤٹ ریچ تربیتی پروگرام برائے انتظامی سٹاف کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یہ تربیتی پروگرام زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے اشتراک سے منعقد کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں ای فائلنگ سسٹم نافذ کیا جا چکا ہے جس کے ذریعے فائلوں کی الیکٹرانک ٹریکنگ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری، ڈیٹا سکیورٹی اور میرٹ پر مبنی گورننس کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ استعدادِ کار میں اضافے کیلئے تربیت نہ صرف عملے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لاتی ہے بلکہ ادارہ جاتی گورننس کو بھی مضبوط بناتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک تربیت یافتہ انتظامی ڈھانچہ کسی بھی ترقی پسند یونیورسٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں