کینال روڈ تا شیخوپورہ روڈ رابطہ سڑک کی کارپٹ تعمیر مکمل
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ نے کینال روڈ سے شیخوپورہ روڈ کو ملانے والی رابطہ سڑک (فیصل ٹاؤن) کی کارپٹ تعمیر مکمل کرادی۔
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے موقع پر پہنچ کر سڑک کی کوالٹی کا معائنہ کیا اور روڈ کے دونوں اطراف کرو اسٹونز لگانے اور لین مارکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل سکول کے بچوں نے سڑک کی خستہ حالی کی شکایت کی تھی، جس پر ڈویژنل انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بلا تاخیر سڑک کی کارپٹ تعمیر مکمل کرائی۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے بتایا کہ شہر بھر میں سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔اہل علاقہ نے رابطہ سڑک کی کارپٹ تعمیر مکمل ہونے پر حکومت پنجاب اور ڈویژنل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثنا کمشنر فیصل آباد نے نصرت فتح علی خان انڈرپاس سے کینال کی دونوں جانب نہر کے ساتھ ایک کلو میٹر طویل بیوٹیفکیشن منصوبے کے جاری کاموں کا بھی معائنہ کیا۔