فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں مین ہولز کی میپنگ کرنےکا فیصلہ

 فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں مین ہولز کی میپنگ کرنےکا فیصلہ

منصوبے کے تحت سیوریج اور بارش کے پانی کے ہر مین ہول کی جیو ٹیگنگ کی جائیگی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں پہلی بار مین ہولز کی میپنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت سیوریج اور بارش کے پانی کے ہر مین ہول کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی، یعنی ہر مین ہول کا درست منفرد شناختی نمبر، موجودہ حالت، ڈھکن کی نوعیت اور تصاویر ڈیجیٹل طور پر محفوظ کی جائیں گی۔بعد ازاں یہ معلومات ایک مرکزی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ سے منسلک کی جائیں گی، جس کے ذریعے فوری نگرانی، بروقت کارروائی، ڈھکن کی چوری کی روک تھام اور بہتر سیوریج مینجمنٹ ممکن ہو سکے گی۔

اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب طیب فرید کی ہدایت پر اس پراجیکٹ پر جلد کام شروع کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی منصوبہ عوامی تحفظ کو بہتر بنانے ، شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کو فروغ دینے اور شہری انفراسٹرکچر کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں