اربوں روپے کی لاگت سے 9 میگا پراجیکٹس مکمل ہو نگے

اربوں روپے کی لاگت سے 9 میگا پراجیکٹس مکمل ہو نگے

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ میں کام ہو گا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں تاریخ کا مثالی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے ، جس کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کو جدید شہری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے تین اضلاع فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اربوں روپے کی لاگت سے 9 میگا پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے ۔ فیصل آباد میں تحصیل سٹی، جڑانوالہ، تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کمالیہ، گوجرہ اور تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ ضلع جھنگ کی تحصیل جھنگ میں مجموعی طور پر اربن ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کی سکیمیں آئندہ مون سون سے قبل مکمل کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں