زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور سوات کے مابین تعاون کا معاہدہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور سوات کے مابین تعاون کا معاہدہ

تحقیق، فیکلٹی،طلبہ کے تبادلہ پروگرامز میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور زرعی یونیورسٹی سوات کے مابین تدریس، تحقیق، فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلہ پروگرامز میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ۔ یہ معاہدہ زرعی تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں بین الصوبائی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔مفاہمتی یادداشت پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور زرعی یونیورسٹی سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے دستخط کیے ۔ یادداشت کے تحت دونوں جامعات نے تعلیمی پروگرامز میں باہمی اشتراک، طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلہ پروگرامز، اور مشترکہ تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان اساتذہ اور طلبہ کی نقل و حرکت ممکن ہو سکے گی، جس سے نہ صرف علمی تبادلہ فروغ پائے گا بلکہ ثقافتی تجربات حاصل کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔ مشترکہ تدریسی اور تربیتی سرگرمیاں عملے اور طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں گی۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی جانب سے ڈاکٹر صدف محمود (چیئرپرسن و فوکل پرسن، شعبہ دیہی عمرانیات)، ڈاکٹر محمد عاطف، ڈاکٹر آصف کامران (رجسٹرار) اور ڈاکٹر محمد تحسین اظہر (ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز) شریک تھے ، جبکہ زرعی یونیورسٹی سوات کی جانب سے ڈاکٹر حافظ خرم (فوکل پرسن) اور ڈاکٹر ابرار الحق (ڈپٹی رجسٹرار) بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں