چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ناقص اور ممنوعہ اشیا تلف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 200 کلو ناقص گوشت، 524 لٹر ایکسپائر بیورجز اور ممنوعہ اجزاء تلف کیے۔
جعلسازی کرنے پر 2 مقدمات درج کیے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے مردہ بھینس ذبح کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ضلع بھر میں 95 فوڈ پوائنٹس کی جانچ کے دوران 9 کو ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔