بدل دو نظام کنونشن، بلدیاتی کالے قانون کی مخالفت کا اعلان
ریفرنڈم میں 99اعشاریہ7 فیصد لو گوں نے خلاف ووٹ دیا:رہنما جماعت اسلامی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام \"بدل دو نظام\" کنونشن کا انعقاد نجی مارکیٹ میں کیا گیا، جس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری، نائب امیر رانا عبدالوحید خان اور ڈاکٹر سعید سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔کنونشن میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا مقصد جاگیرداری نظام سے نجات اور عدل و انصاف کی حکمرانی قائم کرنا تھا، تاہم موجودہ نظام ظلم کے نظام میں تبدیل ہو چکا ہے۔
انہوں نے پنجاب کے نئے بنائے جانے والے بلدیاتی کالے قانون کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت کروائے گئے ریفرنڈم میں پنجاب کے 15 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا، جس میں 99.7 فیصد نے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف ووٹ دیا۔اس موقع پر امیر زون زاہد حسین، باسم سعید، صدر سیاسی کمیٹی و پبلک ایڈ کمیٹی رانا سلطان محمود خان، علی رضا ایڈووکیٹ، ملک ابو بکر، عمران شفیق، حافظ عبدالحئی ملک، طاہر منج صدر کسان بورڈ، شفیق شہاب اور دیگر نے بھی شرکت کی۔