ٹوبہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، بھاری جر مانے

ٹوبہ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس، بھاری جر مانے

ہفتے کے دوران 9,530 انسپکشنز ، آٹے ، روٹی، بیکری آئٹمز اور گوشت پر جرمانے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع میں جاری انسپکشنز اور گراں فروشی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔گزشتہ ہفتے 9,530 انسپکشنز کی گئیں، جن میں آٹے ، روٹی، بیکری آئٹمز اور گوشت پر جرمانے عائد کیے گئے ، مجموعی طور پر 3 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بازاروں میں یکساں اور مسلسل انسپکشن یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں