چنیوٹ:ضلع بھر میں فائر سیفٹی اور حفاظتی اقدامات پر اجلاس

چنیوٹ:ضلع بھر میں فائر سیفٹی اور حفاظتی اقدامات پر اجلاس

مارکیٹوں، پلازوں، تعلیمی اداروں، فیکٹریز میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی صدارت میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کی مارکیٹوں، پلازوں، تعلیمی اداروں، فیکٹریز اور دیگر مقامات پر فائر سیفٹی آلات کی دستیابی اور مکمل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے جوائنٹ کمیٹی بنانے اور تینوں تحصیلوں میں انجمن تاجران سے میٹنگز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں