ڈی سی ٹوبہ کی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت کی ہدایت

 ڈی سی ٹوبہ کی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت کی ہدایت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید اولکھ، ایم ڈی واسا اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 20 ارب 49 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں میونسپل سروسز بہتر کی جائیں گی، جس میں سیوریج لائنوں کی بحالی، جدید سٹورم واٹر ڈرینج سسٹم، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، گرین ایریاز اور گرین سپیسز کی بحالی شامل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی بروقت تکمیل، سخت مانیٹرنگ، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں