چنیوٹ:ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ
مریضوں کی عیادت ،علاج معالجے کی سہولیات، مشینری کی فعالیت دیکھی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق معیاری علاج عوام کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ سی او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ایم ایس ڈاکٹر الطاف اور دیگر انتظامی افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، علاج معالجے کی سہولیات، مشینری کی فعالیت اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بلڈ بنک وارڈ اور برن یونٹ کو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ مریضوں کو معیاری، جدید اور تیز رفتار طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انسپیکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔