سکول سے پنکھے ، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکول سے پنکھے ، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں قائم سکول سے رات کی تاریکی میں ملزمان نے مبینہ طور پر واٹر پمپ، پنکھے ، بجلی کی تاریں اور دیگر سامان چوری کر لیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔