ڈی سی کاڈی ایچ کیوہسپتال کادور ہ ،طبی سہولیات کاجائزہ

ڈی سی کاڈی ایچ کیوہسپتال کادور ہ ،طبی سہولیات کاجائزہ

لواحقین کے بیٹھنے کیلئے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں ،عمر عباس میلہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شہباب عالم نے علاج معالجے پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ، مختلف میڈیکل وارڈز اور او پی ڈی پرچی کاؤنٹر کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کے لواحقین کیلئے بیٹھنے کے انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں اور زیر تعمیر شیڈ کو جلد مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات دستیابی کے حوالے سے بھی استفسار کیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹراما سینٹر ہسپتال انتظامیہ کو ہینڈاوور ہوتے ہی فعال کر دیا جائے گا، جس سے مریضوں کو مزید بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں