قلعہ سیالکوٹ کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے قلعہ میں جاری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کارروائی تیز کی جائے تاکہ بلا تاخیر قلعہ کی ملکیتی اراضی کو واگزار کر ایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قلعہ کے اطراف موجود تمام تجاوزات 3 سے 4 روز کے اندر مکمل طور پر ختم کی جائیں گی۔اور تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کے منصوبے کا آغاز کیا جا ئیگا ۔