ریلوے : تاجروں کو سہولیات دیکر ریونیو بڑھانے کی ہدایت

ریلوے : تاجروں کو سہولیات دیکر ریونیو بڑھانے کی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس، وزیر ریلوے کو ریلوے کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،ان کا کہنا تھا کہ فریٹ اور پسنجر سیکشن مزید بہتر ہو سکتا ہے۔۔۔

 ، ریلوے آمدن کی نگرانی سی ای او خود کریں ،کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کر کے ریونیو کو بڑھایا جائے ،لگیج اور بریک وینز کی شارٹیج کو پورا کیا جائے ،ڈمی کوچز کے نام پر ویگنوں کی اصطلاح کو ختم کیا جائے ، اگر کسی کوچ میں مٹیریل کی کمی ہے تو اسے فوری پورا کیا جائے ،کارگو کی دو ٹرینوں پر بزنس کمیونٹی کا اعتماد خوش آئند ہے ،تیاریاں کریں۔، تیسری کارگو ٹرین بھی جلد چلائی جائے گی، بزنس کمیونٹی کا اعتماد ہم پر بڑھا ہے ، وقت کی پابندی کر کے اس اعتماد پر پور اتریں ،آٹو موبیل کی نقل و حمل کے لیے 50 ویگنوں پر مشتمل ماڈل پلان تیار کیا جائے ،کوچز کے ری فربشڈ ریک کے معیار کا آپریشنل افسران بھی معائنہ کریں، چیف کمرشل منیجر کو ٹرینوں میں سفر کر کے خامیوں کی نشاندہی کا ٹاسک دے دیا گیا، تمام ڈی ایس اپنی ڈویژنز کی نیلامیاں اوپن آکشن کے ذریعے یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں