کراچی معاشی شہ رگ ، امن و امان کا تسلسل حکومت کی اولین ترجیح ،گورنر

کراچی معاشی شہ رگ ، امن و امان کا تسلسل حکومت کی اولین ترجیح ،گورنر

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور شہر میں امن و امان کا تسلسل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید نگرانی کیمروں کی تنصیب ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیف سٹی منصوبے ، نگرانی کیمروں کی تنصیب، اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت دیگر اہم سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی  نے  کہا کہ پولیس کی استعدادِ کار میں اضافے اور موثر پولیسنگ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں