بس کی موٹرسائیکل رکشا کو ٹکر، چھ افراد شدید زخمی
وہاڑی،بورے والا (نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) تھانہ فتح شاہ کے علاقے اڈا چھٹا میل کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے۔۔
موٹر سائیکل رکشا کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ ڈرائیور سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کیا گیا، جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور اور کنڈکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔