شہر میں پائپ لائنز بچھانے کے کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

 شہر میں پائپ لائنز بچھانے  کے کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد(نیوز رپورٹر )ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عملہ کو پائپ لائنز بچھانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

 انہوں نے چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ جھنگ بازار میں بچھائی جانے والی پائپ لائن کی سائٹ،کچہری بازار، مین چینل ون غلام آباد کا وزٹ بھی کیا اور مین چینل کی جاری ڈی سلٹنگ کامعائنہ کیا اور ڈی سلٹنگ کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں