ڈی سی خانیوال کا نہروں کی صفائی نہ ہونے پر اظہار برہمی

ڈی سی خانیوال کا نہروں کی صفائی نہ ہونے پر اظہار برہمی

گندم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ ، کاشتکاروں کیلئے آگاہی مہم پر تبادلہ خیال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ٹاسک اور ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ انہار کی جانب سے نہروں کی بروقت صفائی نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔اجلاس میں گندم کی فصل کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کاشتکاروں کے لیے آگاہی مہم پر بات کی گئی۔ غیر معیاری زرعی ادویات اور بیجوں کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کے احکامات بھی دیے گئے ۔ اجلاس میں محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک، پیسٹ وارننگ، انہار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر محمد اقبال نے گرین ٹریکٹرز سکیم، کسان کارڈ اور حکومت پنجاب کے دیگر اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ہدایت دی کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے متحرک کردار ادا کرے اور سلاٹر ہاؤسز کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں