غیر قانونی ایل پی جی ڈیکٹنگ پر، 2دکانوں کا سامان ضبط
میلسی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ کی زیر نگرانی محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے تحصیل میلسی میں ایل پی جی کی غیر قانونی ڈیکٹنگ کرنے والی دکانوں کیخلاف کارروائی کی۔۔
کارروائی کے دوران ڈیکٹنگ میں استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا گیا اور دو دکانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی ڈیکٹنگ عوام کی جان و مال کے لیے شدید خطرہ ہے ۔