سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں طبی آلات اور مشینری کی قلت

سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں طبی آلات اور مشینری کی قلت

طبی مشینری کی خریداری کیلئے گورننگ باڈی نے منظوری دیدی ہے :ترجمان

لاہور(عاطف پرویز سے )لاہور سمیت پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں طبی آلات اور مشینری کی سنگین قلت کا انکشاف ہوا ہے ، جہاں دو ہزار چار کے بعد سے ہسپتالوں کی مشینری کو اپ گریڈ ہی نہیں کیا گیا۔ جدید طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث لاکھوں رجسٹرڈ ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔پنجاب سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں طبی آلات اور مشینری کی شدید شارٹیج پائی جا رہی ہے ۔ حیران کن طور پر صوبے کے کسی بھی سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ایم آر آئی مشین موجود نہیں، حالانکہ ادارے کے ساتھ تیرہ لاکھ کے قریب ورکرز رجسٹرڈ ہیں۔ہسپتالوں میں الٹراساؤنڈ مشینیں خراب ہیں، جس کے باعث مریضوں کے ٹیسٹ التوا کا شکار ہو رہے ہیں۔نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں بھی الٹراساؤنڈ مشین خراب ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، سوشل سکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی ٹیسٹ کی سہولت تھرڈ پارٹی کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دیگر طبی مشینری کی خریداری کے لیے سوشل سکیورٹی گورننگ باڈی نے منظوری دے دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں