قتل کیس،دو نامزد مجرموں کو عمر قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ
جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید ہوگی، عدم ثبوت کی بنا پر چار ملزم بری
وہاڑی،بورے والا(نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن کموکہ نے تھانہ گگومنڈی کے مشہور مقدمہ قتل میں دو نامزد ملزمان کو عمر قید اور مجموعی طور 10 لاکھ جرمانہ نکا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بورے والا محمد محسن کموکہ نے تھانہ گگو منڈی میں درج قتل کے مشہور مقدمہ میں محمد اقبال کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ورعدم ادائیگی پر چھ ماہ مزید قیدکی سزاکا فیصلہ سنایا، محمد افضال کو بھی عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ عدم ادائیگی پر چھ ماہ مزید قید ہوگی ۔محمد اقبال اور محمد افضال کو مزید کو 5 ، 5 سال قید اور،10،10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا بھی سنائی گئی ۔جرم ثابت نہ ہونے پر چار ملزمان کو بری کر دیا گیا ۔