نالے میں گوبر پھینکنے پر باڑہ مالکان کے خلاف کارروا ئی کا حکم

نالے میں گوبر پھینکنے پر باڑہ مالکان کے خلاف کارروا ئی کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب اور گڈ گورننس انیشیٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ،

 انہوں نے شاہین آباد، سمن آباد، پسرور روڈ، کشمیر روڈ، سول ہسپتال روڈ (کمشنر روڈ)کی توسیع کے حوالے سے دورہ کیا۔ انہوں نے گلی محلوں میں صفائی امور، نالیوں کی ڈیسلٹنگ اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شاہین آباد، سمن آباد کے دورہ کے موقع پر سیوریج نالے میں گندگی اور گوبر پھینکنے پر اظہار برہمی کیا اور 8 گھنٹے میں نالہ مکمل طور کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے نالے میں گوبر پھینکنے والے باڑہ مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات کا اندراج اور باڑے سیل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں