ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں بنیادی تعلیم کی فراہمی ، دو لٹریسی سنٹرز قائم

 ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں بنیادی  تعلیم کی فراہمی ، دو لٹریسی سنٹرز قائم

شاہ پور (نمائندہ دنیا)این سی ایچ ڈی کے تعلیم بالغاں پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں دو لٹریسی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں قیدیوں کو بنیادی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

اس اقدام کا مقصد ان پڑھ اسیران کو عام شہریوں کی طرح تعلیم یافتہ بنا کر معاشرے میں باعزت مقام دلوانا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ضلع سرگودھا مہر عمر دراز جھاوری نے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قائم لٹریسی سنٹرز کا دورہ کیا اور کہا کہ این سی ایچ ڈی ضلع سرگودھا سمیت پورے ملک میں بنیادی تعلیم کی فراہمی، لٹریسی ریٹ میں بہتری اور معاشرے کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں